مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ موسی ابومرزوق نے ایران کی بےمثال حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت بےمثال رہی ہے۔ موسی ابو مرزوق نے کہا کہ ایران کا مؤقف فلسطین کے بارے میں ٹھوس ،فیصلہ کن اور قابل تعریف ہے انھون نے کہا کہ فلسطینی قوم ، ایران کے بے دریغ حمایت پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ اس نے کہا کہ ایران کی فلسطین کے سلسلے میں حمایت آشکار ، دوٹوک اور واضح ہے۔ ابوموسی مرزوق نے کہا کہ ایران نے آج تک فلسطینیوں کی حمایت میں بے نظیر اور بے مثال اقدام انجام دیئے ہیں جن پر ہم ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ موسی ابومرزوق نے ایران کی بےمثال حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت بےمثال رہی ہے۔
News ID 1864784
آپ کا تبصرہ